پاکستان

صدر عارف علوی ، عمران خان سے ناراض کیوں ہوئے؟ سچائی سامنے آگئی

دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری رابطہ ایک ہفتے قبل ہوا تھا جس کے بعد عمران خان صدر مملکت کے میسجز کا جواب نہیں دے رہے ہیں

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ناراض کیوں ہوئے؟ اس حوالے سے تمام سچائی سامنے آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی عمران خان سے ناراضی کے باعث رابطہ منقطع کر چکے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری رابطہ ایک ہفتے قبل ہوا تھا جس کے بعد عمران خان صدر مملکت کے میسجز کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے 9 مئی کے واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماں کی طرف سے یکے بعد دیگرے پارٹی چھوڑنے پر عمران خان سے گفتگو کی تھی اور موجودہ سیاسی صورتحال میں دفاعی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ کے حکم کے نتیجہ میں رہائی کے فورا بعد صدر مملکت نے پولیس لائنز میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ ڈھائی گھنٹے کی اس طویل ملاقات کے دوران بھی صدر مملکت نے اداروں کے افسران پر تنقید کرنے سے گریز کرنے اور عسکری حکام کے ساتھ تنا کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ صدر مملکت نے کہا تھا کہ عسکری حکام اور اداروں کے افسران پر تنقید کرنے سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button