پاکستان

صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر اسمبلی کو بڑا حکم دیدیا

پشاور ہائیکورٹ نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم سنا دیا

پشاور(کھوج نیوز) صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر اسمبلی کو بڑا حکم دیدیا ، یہ فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر دو رکنی بینچ نے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رٹ کی سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پرمشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔دونوں جانب سے مختلف دلائل پیش کیے گئے عدالت کی جانب سے بھی مختلف سوالات اٹھائے گئے۔ دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہم نے ان کے حلف سے انکار نہیں کیا ، عدالت نے پوچھا آپ کب اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کر رہے ہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا انہیں ابھی تک اس کی کوئی اطلاع نہیں ، 28 مارچ کو کے پی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ، شاید اس میں اسمبلی اجلاس سے متعلق کوئی فیصلہ ہو۔ رٹ درخواستیں پختونخوا اسمبلی میں نو منتخب پی پی پی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران نے دائر کی تھی ۔

عدالت نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ 2 اپریل تک آپ اجلاس نہیں بلائیں گے تاہم عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر اسپیکر صوبائی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت کردی اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ درخواست گزاروں کا آنے والے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ اسے اس عمل میں سہولت فراہم کرے ۔ دو رکنی بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو بطور ممبر رجسٹرڈ کیا جائے اور ان سے حلف لیا جائے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ یہ ان کا ایک آئینی حق ہے اور اسپیکر اپنی یہ آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ مختصر فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button