پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

رمضان المبارک میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے' غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آیا گیا ہے غیر مشروط جنگ بند ہو جائے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماء و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے لیے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینیکے لیے تیار ہے، ماسکو اور بشام میں حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دیتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button