نگرنگرسے

پولیس مقابلہ، ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے 8 سالہ بچی جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے وہاں موجود ایک 8 سالہ بچی عائشہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل جاوید اقبال شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

فیصل آباد (نمائندہ کھوج نیوز) فیصل آباد میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس مقابلے میں پولیس کانسٹیبل میں شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اشتہاری ملزمان نے چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ تاندلیانوالہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مقدمے میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپا مارا تو ملزمان شاہد علی اور علی رضا نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے وہاں موجود ایک 8 سالہ بچی عائشہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل جاوید اقبال شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق زخمی کانسٹیبل کو علاج کے لئے آلائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سی پی او فیصل آباد محمد علی ضیا نے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی اور واقعہ کے ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button