پاکستان

سینیٹ انتخابات، بلوچستان سے بلا مقابلہ 9 سینیٹرز منتخب ، انوار الحق کاکڑ بھی کامیاب

جنرل نشستوں پر ن لیگی سیدال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی ' پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی بھی سینیٹر منتخب ہو گئے

کوئٹہ(کھوج نیوز) بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ان منتخب ہونیوالے سینیٹرز میں سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل نشستوں پر ن لیگ کے سیدال ناصر اور آغا شاہ زیب درانی سینیٹر منتخب ہوئے۔ جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی سینیٹر منتخب ہوئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ایمل ولی بلوچستان سے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔ جے یو آئی ف کے احمد خان بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی سینیٹر منتخب ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button