پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات

محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے شانگلہ حملے پر چینی حکومت، عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا

پشاور(کھوج نیوز) پشاور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا(کے پی) علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مابین ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں شانگلہ حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم بھی کیا گیا۔ محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے شانگلہ حملے پر چینی حکومت، عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button