پاکستان

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 مارچ تک 13 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے' ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا

کراچی (کھوج نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ نے سب بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 مارچ تک 13 ارب 42 کروڑ ڈالر رہے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 مارچ تک 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8.02 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 22 مارچ تک 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button