پاکستان

مریم نواز کا دورہ لاہور رنگ روڈ، سدرن لوپ تھر پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنیکا حکم

رنگ روڈ ایس ایل فور کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی، ایس ایل 4 مراکہ سے شرقپور انٹر چینج ایم تھری تک بنایا جائیگا: مریم نواز کی ہدایت

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صبح سویرے رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے اس پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورے کے دوران رنگ روڈ ایس ایل فور کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت کی، ایس ایل 4 مراکہ سے شرقپور انٹر چینج ایم تھری تک بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے رائیونڈ روڈ اڈا پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک پورے رنگ روڈ کا دورہ بھی کیا اور ملتان روڈ رنگ روڈ انٹر چینج پر مقامی پودے لگانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک شہر سے گزرے بغیر منزل پر پہنچ سکے گی، لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے دونوں اطراف 8،8 کلومیٹر طویل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button