نگرنگرسے

ملت ایکسپریس واقعہ، خاتون کیساتھ موجود بچے کا بیان سامنے آگیا

خاتون پر جنات کا سایہ تھا، لوگوں کے روکنے کے باوجود خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی : ٹرین سے کودنے والی خاتون کے ساتھ بچوں کا مؤقف

بہاولپور(کھوج نیوز) ملت ایکسپریس سے خاتون کے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے میں خاتون کے ساتھ موجود بچے کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس کے بعد ہر کوئی خاموش ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملت ایکسپریس واقعے میں ریسکیو عملے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 اپریل کو خاتون کے چلتی ٹرین سے کودنے کی رپورٹ کی گئی تھی، صبح ساڑھے 6 بجے چنی گوٹھ کے مقام پر خاتون ٹرین کی کھڑکی سے کود گئی، خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔ عملے کا کہنا ہے کہ خاتون بچوں کے ہمراہ کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی، بچوں نے بتایا ہے کہ خاتون پر جنات کا سایہ تھا، لوگوں کے روکنے کے باوجود خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی جبکہ دوسری جانب خاتون پر تشدد میں ملوث اہلکار سے متعلق پولیس کے مؤقف میں تضاد سامنے آیا ہے جس میں ایک طرف پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار میر حسن کی ضمانت گرفتاری کے اگلے دن 13 اپریل کو ہوگئی تھی، اہلکار میر حسن پولیس لائن کراچی میں تعینات ہے۔ علاوہ ازیں دوسری طرف پولیس نے بتایا ہے کہ اہلکار اہلکار میر حسن معطل ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button