پاکستان

عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟

ابھی تک اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری نہیں آئی، قیمتوں میں اضافہ کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے: پٹرولیم ڈویژن کا بیان

اسلام آباد(کھوج نیوز) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد حکومت نے بھی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرولیم ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی تک اوگرا کی طرف سے کسی قسم کی سمری نہیں بھیجی گئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے اس حوالے سے ابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ۔ پٹرولیم ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے اور وزیراعظم کی مشاورت سے ہی وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button