پاکستان

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، بھارت میں صف ماتم بچھ گیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، دورہ میں صدرزرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاک ایران تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت ایرانی صدر نے چند روز بعد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے، ایرانی صدرکے دورہ پاکستان کیلئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بنیادی امور طے پا چکے ہیں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ امور اور پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت مشرق وسطی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button