ٹیکنالوجی

یوٹیوب دیکھنے والوں کو کمپنی نے بڑا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی

یوٹیوب میں ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈ انفو اور کمنٹس کو دائیں جانب اس جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ابھی وہ ویڈیوز نظر آتی ہیں جو اس سروس کی جانب سے سجیسٹ کی جاتی ہیں

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب دیکھنے والوں کو کمپنی نے بڑا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی ‘ اگر آپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو بہت جلد اس میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کی زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب وریژن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا کہ یوٹیوب میں ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈ انفو اور کمنٹس کو دائیں جانب اس جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ابھی وہ ویڈیوز نظر آتی ہیں جو اس سروس کی جانب سے سجیسٹ کی جاتی ہیں۔ اسی طرح سجیسٹ ویڈیوز اور شارٹس شیلف کو ویڈیو کے نیچے ایک نمایاں جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔ اس ڈیزائن میں ویڈیو ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات اب مختصر جگہ پر نظر آئیں گی۔ویب وریژن کا نیا ڈیزائن پرانے سے بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے جو ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو زیادہ پسند نہ آئے۔درحقیقت اب یہ ڈیزائن کافی حد یوٹیوب کی ٹی وی ایپ سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔ اس سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کمنٹس کی جگہ صارفین کے مواد کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ڈیزائن کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد ڈیسک ٹاپ پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے کمنٹس پڑھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں یوٹیوب کی جانب سے ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں یوٹیوب ٹی وی ایپ کو ری ڈیزائن کرکے متعارف کرایا جائے گا۔ اس حوالے سے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر کمپنی کے مطابق نئے ڈیزائن سے صارفین کے لیے متعدد نئے تجربات کا دروازہ کھل جائے گا۔ نئی یوٹیوب ٹی وی ایپ میں شاپنگ کا عمل زیادہ آسان کیا جائے گا جبکہ ویڈیو ڈسکرپشن اور کمنٹس تک رسائی کو بھی آسان بنایا جائے گا۔ جب ڈسکرپشن اور کمنٹ فیڈ کو سلیکٹ کیا جائے گا تو ویڈیو کا حجم گھٹ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button