ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں اب کون سے فیچر پر کام شروع کردیا گیا جو صارفین کو حیرت زدہ کردے گا؟

میسجنگ ایپ میں اب تک آپ ایسے افراد کو وائس کالز نہیں کر سکتے جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں

نیو یارک(ٹیکنالوجی ڈیسک) واٹس ایپ میں اب کون سے فیچر پر کام شروع کردیا گیا جو صارفین کو حیرت زدہ کردے گا؟واٹس ایپ کا استعمال  دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد کرتے ہیں اور میسجنگ کے ساتھ ساتھ اس میں آڈیو و ویڈیو کالز کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں اب تک آپ ایسے افراد کو وائس کالز نہیں کر سکتے جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں۔ مگر اب لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

2023 میں بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔ اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ (in app) ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس ڈائلر سے صارفین کے لیے فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں کو کال کرنا ممکن ہو جائے گا۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو بہت بڑی سہولت فراہم کرے گا کیونکہ کسی نمبر کو عارضی طور پر کانٹیکٹس میں ایڈ کرکے فون کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

یعنی وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ کانٹیکٹ لسٹ میں ایسے نمبر شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جن سے ایک یا 2 بار بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ فون ڈائلر ایسا ہوگا / فوٹو بشکریہ wabetainfo

اس کے ذریعے واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ساتھ ساتھ کالنگ سروس میں بھی تبدیل ہو جائے گی۔ یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیکھنے میں ضرور آیا ہے مگر ابھی اس پر کام جاری ہے اور تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے، یہ کہنا مشکل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button