پاکستان

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، درجنوں مکانات زمین بوس، سینکڑوں افراد زخمی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں جاری ہیں جس دوران چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد زخمی اور ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی

بلوچستان(کھوج نیوز) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں درجنوں مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو، موسی خیل، ژوب، شیرانی، مستونگ، نوشکی اور قلات میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، مستونگ، مسلم باغ، کان مہترزئی اور قلات میں ژالہ باری سے باغات اوردرختوں کو نقصان پہنچا، تیز ہواں سے کئی علاقوں میں سولرپینلز طوفانی ہوا میں اڑگئے۔ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے سنجاوی، پشین،توبہ کاکڑی، شیلاباغ ، قلعہ عبداللہ اور پشین کے دیہی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پسنی میں وارڈ نمبر 5 میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ادھر کرک میں بارش سے کمرے کی چھت گرگئی جس سے 13 سالہ لڑکی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی اور تین افراد زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button