شوبز

کون کون سے پاکستانی کرکٹرز نے میسیجز کیے؟ مومنہ اقبال نے بڑا راز فاش کر دیا

مجھے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز آچکے ہیں کیوں کہ ہم میڈیا کے اردگرد رہنے والے لوگ ہیں لہذا ان میسیجز کے ذریعے ایک اچھی ہائی ہیلو ہوجاتی ہے: مومنہ اقبال

لاہور(شوبز ڈیسک) کون کون سے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز موصول ہوتے رہے؟ اس حوالے سے پاکستانی کی اداکارہ مومنہ اقبال نے بڑا راز فاش کر کے ہر طرف تھرتھرلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ جی مجھے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز آتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز آچکے ہیں کیوں کہ ہم میڈیا کے اردگرد رہنے والے لوگ ہیں لہذا ان میسیجز کے ذریعے ایک اچھی ہائی ہیلو ہوجاتی ہے،سلام دعا ہوجاتی ہے یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کرکٹرز کے میسیجز میں کیا لکھا ہوتا ہے؟ اس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کرکٹرز کے میسیجز hii, how are you جیسے ہوتے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے میزبان کے سوال کے باوجود میسجز کرنے والے کرکٹرز کے نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ مجھے ان کرکٹرز کے نام یاد نہیں اور میں کیوں بتاؤں ان کرکٹرز کے نام، اگر میں نے بتا بھی دیے تو وہ مشہور ہوجائیں گے۔ اداکارہ کا کہنا تھاکہ میسیجز کرنے والے کرکٹر پہلے ٹیم میں تھے، مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اور وہ بیٹسمین تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button