پاکستان

اسرائیلی جہاز پر پاکستانی موجود ہونیکا معاملہ، ایران کا دو ٹوک پیغام جاری

زوڈائیک کمپنی کے جہاز پر کسی پاکستان کے ہونے کی تصدیق کا انتظار ہے اگر کوئی پاکستانی ہوا تو اسے برادرانہ تعلقات کی بناء پر چھوڑ دیں گے: ایرانی سفیر

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران کے زیر تحویل اسرائیل کے جہاز میں پاکستانی عملے کے موجود ہونے کے معاملے پر ایران نے اپنے دو ٹوک پیغام میں کیا کہا؟ اہم معلومات منظر عام پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے زیرتحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملے کی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے کہا کہ زوڈائیک کمپنی کے جہازپرکسی پاکستانی کے ہونے کی تصدیق کا انتظارہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ کل پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول ہوگئی ہیں جو تہران بھیجی ہیں، کوئی پاکستانی جہازپر موجود ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پرچھوڑ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button