پاکستان

6ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا

کراچی( کھوج نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز  نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔

تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز ، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلاء شریک ہوئے، تقریب حلف برداری میں مستقل ہونے والے ججز کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

مستقل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواداکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button