پاکستان

طوفانی ہوائوں اور بارشوں کے باعث پروازوں کا آپریشن شدید متاثر

نجی ائیر لائن کی پشاور اور ابوظہبی کی پروازیں 'غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کو منسوخ کر کے کل کیلئے شیڈول کر دیا گیا' پی آئی اے کی رات 8 بجے کی اسلام آباد اور ملتان کی پروازیں تاخیر سے روانہ ہوں گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن متاثر ہوا اور8 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ پی آئی اے کی رحیم یار خان کی پرواز پی کے 582 منسوخ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سے اب تک مختلف ائیر لائنز کی 8 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ پی آئی اے کی رحیم یار خان کی پرواز پی کے 582 منسوخ جبکہ پی آئی اے اور نجی ائیر لائنز کی اسلام آباد، لاہور اور پشاور کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پشاور اور ابوظہبی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کو منسوخ کر کے کل کیلئے شیڈول کر دیا گیا۔ پی آئی اے کی رات 8 بجے کی اسلام آباد اور ملتان کی پروازیں تاخیر سے روانہ ہوں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی رات 10بجے کی پرواز ساڑھے 11بجے شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق مسقط کی پرواز کو بھی منسوخ کرکے کل شام 7 بجے شیڈول کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی سکھر کی پرواز پی کے 390 منسوخ کردی گئی۔ نجی ائیر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔ پی آئی اے کی لاہور کی پرواز پی کے 302 اور نجی ائیر لائن کی کراچی سے مدینہ کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی کراچی سے کوئٹہ کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا تھا کہ طوفان کے باعث چھوٹے جہازبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور طوفان کے قریب پہنچتے ہی کمرشل فلائٹس کوبھی روک دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button