پاکستان

عام انتخابات میں سکیورٹی کا معاملہ، انوار الحق کاکڑ نے بڑا قدم اٹھا لیا

وزیر مواصلات کمیٹی کے کنوینرہوں گے اور کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہے جب کہ کمیٹی عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی: نوٹیفکیشن

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں سکیورٹی کے معاملے پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سکیورٹی سے متعلق کمیٹی قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق کمیٹی قائم کردی۔ نگراں وزیراعظم کی جانب سے عام انتخابات کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں سیکرٹری داخلہ سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر مواصلات کمیٹی کے کنوینرہوں گے اور کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہے جب کہ کمیٹی عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button