پاکستان

عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے،کھوج کی خبرکی تصدیق

وزیراعظم میاں شہبازشریف کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور تین وفاقی وزیروں نے شرکت کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) عام انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہوں گے،کھوج کی دوروز قبل دی گئی خبر سچ ثابت ہو گئی،رپورٹس کے مطابق آج وزیراعظم میاں شہبازشریف کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور تین وفاقی وزیروں نے شرکت کی ۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی مردم شماری کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے، اجلاس میں نئی مردم شماری سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شماریات بیورو کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کو مردم شماری پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں نئی مردم شماری سے متعلق فیصلہ مؤخر کر دیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ابھی مردم شماری کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل میں کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کی فلائٹ لیٹ ہے اس لیے اجلاس میں وقفہ ہے، بلوچستان کے وزیراعلیٰ جب اجلاس میں آئیں گے تو پھر اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہو گا۔ ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری کی صورت میں الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشادنے کہا کہ سی سی آئی نے مردم شماری کی منظوری دی تو الیکشن 2024 تک ہو جائیں گے، اصولی طور پر اگر مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات پر نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے بارے میں گزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری ہوجاتا ہے تو آئین کے آرٹیکل 15(1)کا سب سیکشن 5کے تحت الیکشن کمیشن پاکستان از سر نو حلقہ بندیاں کرانے کا قانونی طو رپر پابند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button