پاکستان

عام انتخابات کیلئے کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ؟

ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں: الیکشن کمیشن

اسلا م آباد(کھوج نیوز) عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7 ہزار 913 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار 546 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 13ہزار 823، سندھ سے 6 ہزار 498، خیبرپختونخوا سے 5 ہزار 278 اور بلوچستان سے 2 ہزار 669 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین جنرل اور مخصوص نشستوں کے لیے 358 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button