پاکستان

عام انتخابات2024ء ‘ پرویز الٰہی کی اہلیہ ان، مونس الٰہی آئوٹ

قصیرہ الٰہی کو 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت ' کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الٰہی کی درخواست مسترد کر دی گئی

لاہور(کھوج نیوز) عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی ان جبکہ ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کو آؤٹ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف قیصرہ الٰہی اور مونس الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قصیرہ الٰہی کو 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے قیصرہ الٰہی کے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات منظور کیے جبکہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنادیا جس میں عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الٰہی کی درخواست مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے آر او اور اپیلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنیکا فیصلہ برقرار رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button