پاکستان

عطا تارڑ کا پارٹی کے سینئر رہنماء جاوید لطیف کیخلاف بیان نے کھلبلی مچا دی

رانا ثنا اللہ اور جاوید لطیف کی اپنی رائے ہے، دونوں سے گزارش ہے کہ پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف رائے کریں' ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے: عطاء تارڑ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف بیان نے ناصرف پارٹی بلکہ تمام سیاستدانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا وزیراعظم اور کابینہ پالیسی سازی اور معیشت کی بہتری کے اقدامات کر رہے ہیں، مثبت خبروں کے پیچھے بڑی محنت ہے، پاکستان کی پذیرائی ہوئی ہے، خارجہ پالیسی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی پر کل سعودی وفدپاکستان پہنچا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا سعودی وفد کا سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار بہت خوش آئند ہے، سعودی پرائیویٹ سیکٹر کی پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر سے تعاون فائدہ مند ہوگا، دنیا جانتی ہے شہباز شریف ڈیلیور کرنے والے لیڈر ہیں، معیشت کی بہتری کی اثرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور اس سال بمپر فصل متوقع ہے، کسانوں کی سہولت کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھایا جائے گا، گندم کی خریداری کے ہدف بڑھانے سے متعلق صوبوں کو خط لکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی جریدوں میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خبریں حوصلہ افزا ہیں، سعودی وفد نے معدنیات، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پربات کی، پاک سعودی تعلقات مزید بڑھیں گے، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button