علی امین گنڈا پور نےمشتاق غنی کو صوبائی وزیر کیوں نہیں بنایا،کون کون رکاوٹ ڈالنےمیں ملوث؟
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مشتاق غنی صوبائی سپیکر شپ کے بعد صوبائی وزارت سے بھی محروم رہ گئے۔
پشاور (کھوج نیوز )علی امین گنڈا پور نےمشتاق غنی کو صوبائی وزیر کیوں نہیں بنایا،کون کون رکاوٹ ڈالنےمیں ملوث؟اندر کی بات کھل کر سامنے آگئی ۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مشتاق غنی صوبائی سپیکر شپ کے بعد صوبائی وزارت سے بھی محروم رہ گئے۔ کھوج نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ انہیں صوبائی کابینہ میں سینئر وزیر بنایا جائے گا مگر علی امین گنڈا پور کی گزشتہ روز حلف لینے والی کابینہ میں ان کو شامل نہیں کیا گیا اور انہیں وزیر بھی نہیں بنایا گیا۔
ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب، اسد قیصر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے پی علی اصغر خان نے مشتاق غنی کو وزیر بننے میں رکاوٹیں ڈالیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی پر مشکل وقت پڑا تو مشتاق غنی بیرون ملک چلے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر محمد علی سیف نے جیو نیوز کو بتایا کہ مشتاق غنی کو بعد میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔