پاکستان

علی محمد خان کو کس شخصیت کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا صدمہ پہنچا؟

اتنی تکلیف فواد چوہدری، پرویز خٹک، صمصام بخاری اور دیگر کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر نہیں ہوئی جس قدر صدمہ منیزہ حسن کے چھوڑنے پر ہوا

لاہور(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو کس شخصیت کے پارٹی چھوڑنے کا صدمہ پہنچا، اندرونی کہانی سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق علی محمد خان نے کہا ہے کہ انہیں اتنی تکلیف فواد چوہدری، پرویز خٹک، صمصام بخاری اور دیگر کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر نہیں ہوئی جس قدر صدمہ منیزہ حسن کے چھوڑنے پر ہوا۔ علی محمد خان نے مزید کہا کہ منیزہ حسن پارٹی سے بے لوث محبت رکھنے والی خاتون تھیں فواد چوہدری اور پرویز خٹک جیسے لوگ فصلی بیٹرے ہیں جن پر آج کوئی سیاسی جماعت اعتبار کرنے کے لئے تیار نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button