پاکستان

عمران خان، بشر بی بی نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ کیوں نا سنایا گیا؟ پتا چل گیا

سینئر سول جج نصر من اللہ کے رخصت کے باعث عمران خان، بشری بی بی نکا ح کیس کا محفوظ فیصلہ نہ سنایا جا سکا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس میں درخواست گزار کی جانب سے عون چوہدری کا بیان قلمبند کروانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ موخر کردیا گیا۔سینئرسول جج نصرمِن اللہ کی رخصت پر ہونے کے باعث آج محفوظ فیصلہ نہ سنایاجاسکا۔

عدالتی عملے نے بتایا کہ سول سینئر جج نصرمِن اللہ بلوچ 2 مئی تک رخصت پر ہیں۔ یاد رہے گزشتہ سماعت میں وکیل رضوان عباسی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عون چوہدری کو بطور گواہ کیس میں بیان قلمبند کرنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے عون چوہدری کو بطور گواہ کیس میں شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button