پاکستان

خاتون جج دھمکی کیس ، اپیل پر سماعت کیوں ملتوی ہوئی؟ اندر کی بات سامنے آگئی

گوہرعلی خان کی عدالت سے استدعا کہ عمران خان کے وکیل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے جس پر ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن )اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس میں عدالتی نوٹس جاری ہونے پر نظرثانی اپیل پر سماعت وکیل کی عدم دستیابی پر ملتوی کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں عمران خان کے وکیل گوہرعلی خان پیش ہوئے۔ تھانہ مارگلہ کے تفتیشی افسر صغیرعلی ریکارڈ سمیت عدالت پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل گوہرعلی خان کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی جانب سے وکیل نعیم پنجوتھہ نے پیش ہونا ہے جو اس وقت لاہور ہیں۔ گوہرعلی خان نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کے وکیل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے گزشتہ سماعت میں خاتون جج دہمکی کیس میں عمران خان کو جاری سمن کے خلاف اپیل میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کیے گے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button