پاکستان

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دوبارہ صلح کرنے کیلئے تیار

پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی رہنماء اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان نہیں دے گا ، اگر کسی نے دیا تو اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا: عمران خان

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ایک بار پھر صلح کرنے کے لئے تیار ہیں اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صلح کرنے کی حامی بھری ہے جس پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کا سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں بولے گا اور اگر کسی نے بھی ایسا قدم اٹھایا تو اس کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے اس کو پارٹی سے فارغ کر دیا جائے گااور ان کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے متعدد حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ساتھ کسی قسم کی صلح نہیں ہونی چاہیے ، سانحہ 9مئی واقعات کے مرکزی کرداروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرنا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button