پاکستان

عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں؟ جاوید چوہدری کے دعویٰ نے نئی بحث چھیڑ دی

ایک لیول پر (اسٹبلشمنٹ کے ساتھ) مذاکرات چل رہے ہیں لیکن خان صاحب کے لیول پر نہیں چل رہے، یہ مذاکرات خان صاحب کی مرضی کے بغیر چلائے جا رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار جاوید چوہدری کے دعویٰ نے نئی بحث چھیڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی جاوید چوہدری نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے سنگین نوعیت کے نئے مقدمات آنے والے ہیں جن میں ریلیف ملنا ان کیلئے کسی صورت ممکن نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لیول پر (اسٹبلشمنٹ کے ساتھ) مذاکرات چل رہے ہیں لیکن خان صاحب کے لیول پر نہیں چل رہے، یہ مذاکرات خان صاحب کی مرضی کے بغیر چلائے جا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور کے باقاعدگی سے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں ان کی باقاعدہ گفتگو ہوتی ہے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چل رہے ہیں دونوں ایک دوسرے کو چائے پلاتے کھانا کھلاتے ہیں ، شبلی فراز، عمر ایوب کے مذاکرات بھی چل رہے ہیں۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ عمران خان این آر او تو مانگیں گے، وہ کیوں چاہیں گے بیرسٹر گوہر یا عمر ایوب وزیراعظم بن جائیں اور عمران خان اڈیالہ جیہل میں رہیں، عمران خان صاحب دو ایشوز پر مذاکرات کریں گے کہ مجھے پرائم منسٹر بنایا جائے، مجھے نہیں بناتے تو بشری بی بی کو بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button