پاکستان

عمران خان نے شیریں مزاری کیساتھ کیا کیا؟ ایمان مزاری نے شرمناک راز فاش کر دیا

افسوس ہوا عمران خان نے ان کی والدہ کی گرفتاری کے پانچ چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور ان کا نام لیا : ایمان مزاری کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

لاہور(کھوج نیوز) عمران خان نے شیریں مزاری کیساتھ کیا کیا؟ ایمان مزاری نے شرمناک راز فاش کر دیا ‘ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری عمران خان کے رویے سے نالاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ افسوس ہوا عمران خان نے ان کی والدہ کی گرفتاری کے پانچ چھ دن بعد جاکر کوئی بیان دیا اور ان کا نام لیا جبکہ میری والدہ نے عمران خان اور ان کی جماعت کے لئے دن رات ایک کی ہوئی تھی اور یہاں تک کے لئے دن رات محنت کرنے کی وجہ سے میری والدہ کی طبیعت بھی خراب ہوئی لیکن وہ پھر بھی عمران خان کے لئے محنت اور لگن سے کام کرتی رہیں۔ ایمان مزاری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت خان صاحب کو صرف اپنی اور اپنی بیوی کی پڑی ہوئی ہے یہ خود تو زمان پارک اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے سکون کر رہے ہیں جبکہ ان کے لئے باہر پارٹی کے سینئر رہنماء اور ورکر اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں۔ عمران خان کو میری والدہ کی گرفتاری کا علم ہونے کے باوجود بھی انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا لیکن 6 دنوں بعد بیان دینا ایک شرمناک بات ہے۔

خیال رہے کہ 17مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنماء شیریں مزاری کو رہا کردیا گیا تھا تاہم پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button