پاکستان

عمران خان کی اپنی سوشل میڈیا ٹیم سے میٹنگ، پولیس کیخلاف بڑی پلاننگ بے نقاب

پولیس کو نشانہ بنانے ، گرفتار خواتین کیلئے جذباتی کمپیئن اور ٹرینڈ بنانے اور پولیس پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے کی پلاننگ کی گئی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم سے زوم پر ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ، پولیس کیخلاف بڑی پلاننگ بے نقاب ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ”زوم ” پر پارٹی کی سوشل میڈیا سے میٹنگ کی اور اس میٹنگ میں انہوں نے اپنی ٹیم کو مزید کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اب پولیس کو نشانہ بنایا جائے گا اور گرفتار کی جانے والی خواتین کے لئے جذباتی کمپین اور ٹرینڈ بنانے کا بھی حکم دیا گیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ محکمہ پولیس پر الزام لگایا جائے کہ خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button