پاکستان

عمران خان نے عدالت میں کونسی نئی درخواست دائر کی؟ تفصیل آگئی

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سائفر کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے اب اسلام آباد ہائیکورٹ میں کونسی نئی درخواست دائر کی اس حوالے سے تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا ہے، سائفرکیس کے ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں اور ٹرائل میں ملزمان کے وکلا کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کو تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول دینے کا حکم دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button