پاکستان

عمران خان نے نیب سوالات کا کیا جواب دیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر کا بحریہ ٹائون ڈیل اور 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان واپسی میں اہم کر دار تھا ، القادر ٹرسٹ پراجیکٹ اور حاصل عطیات سے متعلق زلفی بخاری کا اہم کردار تھا

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ‘ مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے نیب سوالات کا کیا جواب دیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی ‘ تقریبا ساڑھے پانچ گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس میں نیب کے سوالات اور عمران خان کے جوابات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی زاہد گشکوری نے بتایا کہ عمران خان نے نیب کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے زلفی بخاری اور شہزاد اکبر سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں ۔ عمران خان نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ شہزاد اکبر کا بحریہ ٹائون ڈیل اور 190 ملین پاؤنڈ کی پاکستان واپسی میں اہم کر دار تھا ، القادر ٹرسٹ پراجیکٹ اور حاصل عطیات سے متعلق زلفی بخاری کا اہم کردار تھا ، ملزم طالب حسین ، زمین کی منتقلی اور بیرون ملک سے آئے عطیات سے متعلق بھی اہم تفصیلات یاد نہیں ہیں ۔ نیب ٹیم نے عمران خان سے سوال کیا کہ بحریہ ٹاؤن اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیل سے حاصل 190 ملین پاؤنڈ کہاں گئے ؟ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا بہتر جواب اس وقت کے ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر بہتر دے سکتے ہیں۔

سوال : این سی اے ڈیل کو خفیہ رکھنے اور رقم بحریہ ٹان کو واپس لوٹانے کا فیصلہ کس کا تھا ؟
عمران خان کا جواب : یہ کابینہ کا متفقہ فیصلہ تھا ۔

سوال :گورنمنٹ آف پاکستان اور برطانوی این سی اے کے درمیان سرکاری بات چیت کس نے کی ۔
عمران خان کا جواب :شہزاد اکبر نے پاکستان کی نمائندگی کی اور سرکاری دستاویزات کابینہ ڈویژن کی تحویل میں ہیں ۔

سوال :190 ملین برطانوی پانڈ کی منتقلی کے متعلق خفیہ ڈیڈ پر کس نے دستخط کیئے ؟
جواب : ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر نے سب کچھ انجام تک پہنچایا ۔

سوال : معاہدہ خفیہ کیوحں رکھا گیا ، بند لفافہ پر دستخط کیوں لیے گئے ؟
جواب : حکومت پاکستان معاہدہ کو خفیہ رکھنے کی پابندتھی ۔

سوال : معاہدہ میں پاکستان کے حق میں ضبط و ن ہائیڈ پارک لندن جائیداد کب فروخت کی گئی ؟ اگر مطلوبہ جائیداد فروخت کر دی گئی تو حاصل رقم پاکستان کے اکانٹ میں آئی ؟
جواب :عمران خان نے کہا کہ یہ شہزاد اکبر ہی بتا سکتے ہیں ۔

سوال :القادر ٹرسٹ یونیورسٹی پراجیکٹ آپ کا منصبہ تھا، بحریہ ٹان سے عطیات کی ڈیل کس نے کی تھی ؟
جواب : بحریہ ٹان سے عطیات شہزاد اکبر ، زولفی بخاری اور دوسرے مشترکہ دوستوں کے ذریعے آئے تھے ۔

سوال :آپ پاکستان کے وزیراعظم تھے اور متنازعہ پراپرٹی ٹائیکون سے ستر کروڑ کے عطیات لینا مفادات کا ٹکرا نہیں تھا ؟
جواب : رسول پاک ۖ کی محبت میں القادر یونیورسٹی نیک مشن کیلئے بنائی ۔

سوال : عمران خان اور خاندان نے القادر ٹرسٹ میں کتنا چندہ دیا ؟
جواب :میری اہلیہ بشری بیگم عطیات کو دیکھ رہی تھیں۔

سوال : مجموعی طور پر ٹرسٹ کو کتنے عطیات ملے اور کس نے دیئے ؟
جواب : ترسٹ کی موجودہ انتظامیہ اس کی تفصیلات دے سکتی ہے ۔

سوال : فرحت شہزادی القادر پراجیکٹ کی ٹرسٹی ہیں، ان کا بحریہ ٹان کے ساتھ عطیات لینے کا کیا کر دار ہے ؟
جواب : فرح خان اہلیہ کی دوست ہیں ، سوال کا جواب وہ خود دے گی ۔

سوال :ٹرسٹ کو حاصل عطیات اور تمام اکانٹس کا کنٹرول بشری بیگم کے پاس ہے ؟
جواب : بشری بیگم سے پوچھ کر جواب دوں گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button