پاکستان

عمران خان کو ایک اور جھٹکا، ویسٹ پنجاب کے صدر نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

فیض اللہ کموکا این اے ایک سو نو فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے اور اسد عمر کے بعد قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور اقتصادی امور کے چیئرمین بھی رہے

لاہور(نیوز رپورٹر) عمران خان کو ایک اور جھٹکا، ویسٹ پنجاب کے صدر نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ‘سانحہ 9 مئی کے بعد صدر تحریک انصاف ویسٹ پنجاب فیض اللہ کموکا نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیض اللہ کموکا کا کہنا تھا کہ ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ سیاست کرنی ہے یا نہیں ۔ پاکستاں تحریک انصاف کے پارٹی عہدے اور تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ فیض اللہ کموکا دو ہزار اٹھارہ میں این اے ایک سو نو فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ دو ہزار انیس میں اسد عمر کے بعد وہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور اقتصادی امور کے چیئرمین بھی رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button