پاکستان

عمران خان کو ایک اور کیس میں آزادی کا پروانہ مل گیا

عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا بانی پی ٹی آئی عمران خان پر 20 ارب روپے ہرجانیکا دعوی خارج کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کو 10سال پرانے ہتک عزت کیس میں آخر کار آزادی کا پروانہ مل گیا ، یہ فیصلہ مقامی عدالت نے سنایا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکی مقامی عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا بانی پی ٹی آئی عمران خان پر 20 ارب روپے ہرجانیکا دعوی خارج کردیا۔ واضح رہے کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر جنوری 2015 میں افتخار چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دعوی دائرکیا تھا۔ ہتک عزت کے دعوے میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے۔

آج عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ افتخار چوہدری کے دعوے کے مطابق 27 جون 2014 کے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ہتک عزت کا دعوی 6 ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 کو دائر ہوا جب کہ 2002 کے قانون کے مطابق 6 ماہ کے اندر دعوی دائر کرنا ضروری ہے اور قانونی طور پرتوہین آمیز بیان کے 6 ماہ کے دوران دعویٰ دائر نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button