پاکستان

عمران خان کو پشاور سے بھی بڑا دھچکا ، ملک قاسم خان نے بھی خیر باد کہہ دیا

ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہم رضا کارانہ طور پر چھوڑ رہے ہیں، مفاد عامہ کی خاطر یہ قدم اٹھایا، ہماری قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں

پشاور(اپنے رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو پشاور سے بھی بڑا دھچکا، سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء ملک قاسم خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ نے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ہم رضا کارانہ طور پر چھوڑ رہے ہیں، مفاد عامہ کی خاطر یہ قدم اٹھایا، ہماری قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں۔ قاسم خان کا کہنا تھا کہ قیادت نے ہمارے ساتھ وعدے کیے، قیادت کی ناانصافیاں برداشت نہیں کرسکتے، 5 سال سے لڑرہے ہیں لیکن حق نہیں مل رہا، یہ زیادتیاں برداشت نہیں کرسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button