پاکستان

عمران خان کا ای سی ایل میں نام ڈالنے پر چونکا دینے والا بیان آگیا

ویسے میرا بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری وہاں کوئی جائیداد یا کاروبار نہیں حتی کے ملک سے باہر میرا کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا ای سی ایل میں نام ڈالنے پر چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا جس کے بعد سب سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ای سی ایل پرنام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ویسے میرا بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری وہاں کوئی جائیداد یا کاروبار نہیں حتی کے ملک سے باہر میرا کوئی بینک اکانٹ بھی نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر مجھے چھٹیاں گزارنے کا کوئی موقع ملتا ہے تو وہ ہماری شمالی علاقہ جات کی پہاڑیاں ہیں جہاں میرا پسندیدہ مقام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button