پاکستان
عمران خان کھمبےکو ٹکٹ دیں گے وہ جیت جائےگا،یہ تاثرختم ہوگیا،خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کا دعویٰ
عاصمہ شیرازی نےکہا ہے کہ تحریک انصاف اپنی قیادت کو ریلیف دلانا چاہتی ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ ابھی بات نہیں کر رہی۔
کراچی ( ویب ڈیسک)عمران خان کھمبےکو ٹکٹ دیں گے وہ جیت جائےگا،یہ تاثرختم ہوگیا،خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کا دعویٰ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نےکہا ہے کہ تحریک انصاف اپنی قیادت کو ریلیف دلانا چاہتی ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ ابھی بات نہیں کر رہی۔ ضمنی انتخاب سے یہ تاثر ختم ہوگیا ہے کہ عمران خان کھمبے کو ٹکٹ دیں تو وہ بھی جیت جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔