پاکستان

اسٹیبلشمنٹ مسلم لیگ(ن) کو انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ تھی،جاوید لطیف،رانا ثنااللہ نے ثبوت مانگ لئے

میاں جاوید لطیف جنہیں پارٹی قائد میاں نوازشریف کی آنکھ، ناک ، کان اور زبان سمجھا جاتا ہے۔ کھل کر اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت میں بیانات جاری کرتے رہتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سرکردہ رہنماء رانا ثناء اللہ اور میاں جاوید لطیف اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ کے حوالے سے ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔ واضح ہو کہ میاں جاوید لطیف جنہیں پارٹی قائد میاں نوازشریف کی آنکھ، ناک ، کان اور زبان سمجھا جاتا ہے۔ کھل کر اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت میں بیانات جاری کرتے رہتے ہیں جبکہ اس کے بر عکس رانا ثنااللہ خان کا موقف ہے کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا ملک کے انتظامی امور میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں جاوید لطیف جو کچھ بھی کہتے ہیں وہ پارٹی بیانیہ ہر گز نہیں ہے یہ اُن کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے ۔رانا ثنااللہ مزید کہتے ہیں کہ اگر میاں جاوید لطیف کے پاس اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے شواہد ہیں یا فروری میں ہونے والے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے کوئی ثبوت ہیں تو ان کے ثبوت منظرعام پر لائیں ۔دوسری جانب میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی ۔میاں جاوید لطیف مزید کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے موقف پر ڈٹ کرمسلم لیگ (ن) کو سب سے زیادہ سیاسی نقصان پہنچایا جس کا ازالہ ہونے میں بہت وقت درکار ہوگا۔میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بھی بانی پی ٹی آئی کے ملک دشمن بیانات کا محاسبہ کرنے میں خاطر خواہ کردار ادا کرنے میں بے بس نظر آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button