پاکستان

نوازشریف کے خلاف سازش کرنیوالے تمام کردار بے نقاب، خواجہ سعد رفیق پھٹ پڑے

2017 ء میں جب نوازشریف کو اقتدار سے بیدخل کیا گیا تو وہ اس وقت پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی, ملک خوشحال تھا ، آٹا، چینی، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں مستحکم تھیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے خلاف 2017ء میں شازش کرنے والے تمام کردار بے نقاب ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف کو سازش کر کے اقتدار سے بیدخل کرنے کے لئے ماضی کی اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جب 2013ء میں حکومت سنبھالی تو انہوں نے انتہائی جدوجہد اور کوششوں سے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی ۔2017ء میں جب نوازشریف کو اقتدار سے سازش کے ذریعے بیدخل کیا گیا تو وہ اس وقت پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی ۔ ملک خوشحال تھا ، آٹا، چینی، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں مستحکم تھیں اور پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معاشی قوت بن چکا تھا اور تیزی سے جی 20 ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن عمران خان پراجیکٹ تیار کر کے لانے والوں نے نوازشریف کی مخالفت میں ناصرف ملک کو نقصان پہنچایا بلکہ عمران خان کے ہاتھ ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر لاکھڑا کیا اور اب پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے ان تھک محنت کرنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button