پاکستان

عمران خان کیا چاہتے ہیں؟ پرویز رشید نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

جس دن نواز شریف جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ کو آزاد کروانے نکلے اْس دن عمران کہاں چھپے بیٹھے تھے؟' عمران میثاق جمہوریت میں درج اصولوں کو مٹانا چاہتے ہیں، پرویز رشید

لاہور (نیوز رپورٹر، آن لائن)عمران خان کیا چاہتے ہیں؟ پرویز رشید نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ سب حیران رہ گئے ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران آج بھی میثاق جمہوریت میں درج اصولوں کو مٹانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج عدلیہ کی آزادی نواز شریف کی لازوال جدوجہد کا ثمر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس دن نواز شریف جان ہتھیلی پر رکھ کر عدلیہ کو آزاد کروانے نکلے اْس دن عمران کہاں چھپے بیٹھے تھے؟پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کا عزم میثاق جمہوریت میں بے نظیر شہید اور نواز شریف نے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button