عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کا معاملہ، عبدالقادر پٹیل کو مہنگا پڑ گیا
عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں اور عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیںورنہ 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کا معاملہ، عبدالقادر پٹیل کو مہنگا پڑ گیا ‘ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانیکا نوٹس بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے الزامات واپس لیں اور عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 10 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائیگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رپورٹس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر لگا کر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچرکا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے،گوشت میں کوئی چوٹ آجائے تو کسی کو پلستر کرتے دیکھا ہے؟