پاکستان

عمران خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی رہنمائوں کا ردعمل، حکومت کی پریشانی میں اضافہ

عمران خان کو بائیو میٹرک روم کے شیشے توڑ کر گرفتار کیا ، علی بخاری، رینجرز نے عمران خان کے سر اور ٹانگ پر تشدد کیام،بیرسٹر گوہرکا دعویٰ ' وارنٹ گرفتاری چھٹی والے دن جاری کئے گئے، اظہر صدیق ایڈوکیٹ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، آن لائن )عمران خان کی گرفتاری، پی ٹی آئی رہنمائوں کا ردعمل، حکومت کی پریشانی میں اضافہ ‘ پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو بائیو میٹرک روم کے شیشے توڑ کر گرفتار کیا نیب عدالت سے اجازت کے بغیر عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، چیئرمین نیب کا وارنٹ گرفتاری جاری کرنا اختیارات سے تجاوز ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ عمران خان بائیو میٹرک کرانے دائری برانچ کے باہر گئے تھے، جہاں بائیو میٹرک روم کے شیشے توڑ کر انہیں گرفتار کیا گیا۔وکیل بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے عمران خان پر تشدد کیا ، ان کے سر اور زخمی ٹانگ پر تشدد کیا گیا، ان کی وہیل چیئر وہیں پھینک دی گئی۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی کہ سابق وزیراعظم کو رینجرز نے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔

دریں اثنا وکیل بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے عمران خان کے سر اور ٹانگ پر تشدد کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے والے سب رینجرز اہلکار تھے، عمران خان کے زخمی ٹانگ پر تشدد کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اظہر صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نیب عدالت سے اجازت کے بغیر عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، چیئرمین نیب کا وارنٹ گرفتاری جاری کرنا اختیارات سے تجاوز ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ احاطے سے گرفتاری توہین عدالت ہے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے یکم مئی (چھٹی کے روز) عمران خان کا وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا تھا، وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیااور عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا تھا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو ہماری جمہوریت اور ملک کے لیے سیاہ دن تھا ۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر دوران گرفتاری تشدد کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جوکسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیاآج عالم اسلام کے لیڈر کو گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، لوگوں کے لاکھوں کروڑوں اربوں روپے نہیں لوٹے، وہ دوڑ کر کسی اور ملک میں جا کر نہیں بیٹھ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button