پاکستان

عمران خان کے گھر کا سرچ وارنٹ جاری، بڑے تصادم کا خدشہ

گھر کی تلاشی کے لیے ایس پی رینک کا افسر اور خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ ' کمشنرلاہورڈویژن بھی زمان پارک پہنچ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) عمران خان کے گھر کا سرچ وارنٹ جاری، بڑے تصادم کا خدشہ ‘ کمشنر لاہور ڈویژن سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گھر کی تلاش کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ گھر کی تلاشی کے لیے ایس پی رینک کا افسر اور خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ ہوں گی جس دوران گھرکے اندورنی اور بیرونی حصوں میں سرچنگ کی جائیگی جب کہ اس دوران کمشنرلاہورڈویژن بھی موجود ہوں گے۔ پولیس نے عمران خان کے گھر کے باہر اور اندر اہلکار تعینات کردیے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کی لیگل ٹیم بھی زمان پارک پہنچ گئی جس نے سرچ وارنٹ دیکھ کرپولیس کوگھرکی تلاشی کی اجازت دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button