پاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ التوا کا شکار کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ التواء کا شکار کیوں ہے اس حوالہ سے اصل وجہ سامنے آگئی، اس کی وجہ بین الاقوامی اور پاکستان کی سیاسی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان کو 1998 جیسے ان دیکھے دبا ؤکا سامنا ہے کیونکہ ایٹمی دھماکوں کے بعد بھی پاکستان کو ایسے ہی ان دیکھے دبا ؤکا سامنا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایسے مطالبات پر عملدرآمد کی توقع کی جارہی تھی جو مذاکرات میں نہیں کیے جارہے تھے، یہ مطالبات امریکا کی طرف سے مختلف سطح پر ملاقاتوں میں کیے جارہے تھے۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اب چین اورپاکستان کے درمیان بڑھتے معاشی تعلقات بھی معاہدہ نہ ہونے کی وجہ ہے، آئی ایم ایف اورپاکستانی حکام میں معاہدہ نہ ہونے کی دوسری وجہ اعتماد کا فقدان ہے، آئی ایم ایف سمجھتا ہے قرض جاری کیا گیا تو حکومت اسیالیکشن میں استعمال کرلیگی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان سے ضمانت چاہتا ہے کہ قرض کی رقم سیاسی فائدے کیلئے استعمال نہ ہو،آئی ایم ایف متوقع نگران حکومت کے معاہدے پرکاربند رہنے کی بھی ضمانت چاہتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال بھی اسٹاف لیول معاہدے میں ایک رکاوٹ ہے،آئی ایم ایف بجٹ میں ایسے اہداف چاہتا ہے جن سے انحراف نہ ہوسکے،آئی ایم ایف چاہتا ہیکسی شعبے کامختص فنڈزبجٹ منظور ہونے پر دوسری طرف منتقل نہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button