پاکستان

قومی اثاثوں کا جلائو گھیرائو، جہانگیر ترین نے عمران خان کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

کسی کے گھر میں گھسنا ہماری تہذیب نہیں، اللہ انہیں عقل دے،پی ٹی آئی کے ساتھ 10سال گزارے، نئی پارٹی کا نہیں سوچا،جہانگیر ترین

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، انٹر نیوز)قومی اثاثوں کا جلائو گھیرائو، جہانگیر ترین نے عمران خان کیخلاف طبل جنگ بجا دیا ‘ سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے کہا ہے کہ قومی اثاثے جلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے،کسی کے گھر میں گھسنا ہماری تہذیب نہیں، اللہ انہیں عقل دے،پی ٹی آئی کے ساتھ 10سال گزارے ہیں، نئی پارٹی کا نہیں سوچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رہنماء جہانگرترین نے عون چوہدری، فیصل حیات اور اسحاق خاکوانی کے ہمراہ شرپسندی کے واقعے میں جلا ئے جانے والے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ جناح ہاؤس میں جو دیکھا وہ افسوسناک ہے۔ساری زندگی پاکستان میں گزاری، سوچ بھی نہیں سکتے تھے جناح ہاؤس پر ایسا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس جس نے قومی اثاثے کے ساتھ ایسا کیا ان کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے گھر میں گھسنا ہماری تہذیب میں نہیں، اللہ ان کوعقل دے،75سال کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، ایساواقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہئے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ 10سال گزارے، اتنا وقت ملک کو بہتر بنانے کے لئے دیا،نئی پارٹی میں شمولیت کے بارے میں نہیں سوچا، یہ موقع سیاسی بات کرنے کا نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button