پاکستان

عمر ایوب وزارت عظمی کا الیکشن ہارکردماغی توازن کھو بیٹھے،عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

عظمی بخاری نے کہا کہ تحریک فساد ہر وقت لاشوں کی تلاش میں رہتی ہے،اور جھوٹا پراپیگنڈا کرتی ہے۔

لاہور(کھوج نیوز)عمر ایوب وزارت عظمی کا الیکشن ہارکردماغی توازن کھو بیٹھے،عظمیٰ بخاری کا دعویٰ، پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان ورکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری کا عمر ایوب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر ایوب وزارت عظمی کا الیکشن ہار کر دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ عمر ایوب اپنی حد میں رہیں،وزیراعلی مریم نواز شریف کا نام لینے سے گریز کریں۔

عمر ایوب کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔عظمی بخاری نے کہا کہ تحریک فساد ہر وقت لاشوں کی تلاش میں رہتی ہے،اور جھوٹا پراپیگنڈا کرتی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کارکردگی سے پی ٹی آئی کا خوف دن رات بڑھتا رہے گا۔اپنے بیان کے آخر میں عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو دن میں تارے اور رات میں ڈراؤنے خواب نظر آنا آنے شروع ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button