پاکستان

فضل الرحمان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کرمان واقعہ پر اظہار افسوس

کرمان میں دہشت گردی سے معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے' تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے: مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کرمان واقعہ پر اظہار افسوس بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، اور ایرانی سفیر سے ون آن ون ملاقات کی۔ امیر جے یو آئی نے کرمان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ایرانی قوم اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ انھوں نے کہا کہ کرمان میں دہشت گردی سے معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button