پاکستان

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مستونگ میں لواحقین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری

مظاہرین کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے، مظاہرین نے لاپتہ افراد کے منظرعام پر آجانے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

کوئٹہ(کھوج نیوز) مستونگ میں 4لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، سڑک بلاک ہونے سے گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ شمس آباد کراس بلاک کی ہوئی ہے، متعدد گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں، خواتین،بچے،بزرگ اورمریض مسافروں کومشکلات کاسامنا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ عیدکی چھٹیوں کی وجہ سے ہوٹل بھی بند ہیں،کھانے پینے کی اشیاء کیلئے پریشان ہیں۔ دوسری جانب مظاہرین کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے، مظاہرین نے لاپتہ افراد کے منظرعام پر آجانے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button