کھیل

مائیکل سلیٹر ضمانت نہ ملنے پر عدالت میں گر پڑے

مائیکل سلیٹر گرفتاری کے بعد کوئینز لینڈ کے ایک ساحلی شہر میں پولیس کی نگرانی میں تھے، ان کو باقاعدہ گرفتار کر کے ضمانت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر پر گھریلو تشدد سمیت 5 مختلف الزامات پر سماعت کے دوران سابق کرکٹر کو ضمانت نہ ملنے پر عدالت میں گر پڑے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر پر گھریلو تشدد سمیت 5 مختلف الزامات ہیں، سابق آسٹریلوی کرکٹر کو ضمانت کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ مائیکل سلیٹر گرفتاری کے بعد کوئینز لینڈ کے ایک ساحلی شہر میں پولیس کی نگرانی میں تھے، ان کو باقاعدہ گرفتار کر کے ضمانت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر پر عائد الزامات کا سی سی ٹی وی کیمروں میں ثبوت موجود ہے۔ تاہم ضمانت نہ ملنے کا فیصلہ سننے کے بعد جب اہلکار انہیں سیل میں لے جانے لگے تو وہ گر پڑے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کے وکیل نے اپنے موکل کے سڈنی کے ری ہیب سینٹر میں رہنے کی استدعا کی۔ مائیکل سلیٹر کے وکیل کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے مائیکل سلیٹر کی ضمانت کی مخالفت کی، پولیس نے عدالت میں تمام الزامات کی فہرست ثبوتوں کے ساتھ پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button